راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آرکے شکنجے میں
لاہور:پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے شکنجے میں آگئے جس کے نتیجے میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو 2 کروڑ 32 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کا انکم ٹیکس لاگو کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مذکورہ انکم ٹیکس راحت فتح علی خان کی جانب سے 3خفیہ اکاﺅنٹس ٹیکس گوشواروں میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے لاگو کیا ہے۔ جن میں 9 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی جبکہ راحت فتح علی خان کے وکلاءجواب داخل کروانے کے لئے تین مار مہلت حاصل کرنے کے باوجود ایف بی آر کو مطمئن نہ کرسکے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان نے حکومت کی ایمنسٹی سیکم کے تحت اس رقم کو وائٹ کروانے کی کوشش کی مگر اسے وائٹ منی ڈکلیئر نہ کیا گیا واضح رہے کہ ایف بی آر کی انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نے راحت فتح علی خان کے تین خفیہ اکاﺅنٹس کا سراغ لگا کر رپورٹ پیش کر رکھی ہے۔