شوبز

شوبز انڈسٹری میں میرا کسی سے مقابلہ نہیں : مایاعلی

لاہور :اداکارہ مایاعلی نے کہاکہ ان کا انڈسٹری میں کسی سے مقابلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک ہر اداکارہ بہترین ہیں ،کبھی بھی اپنا موازنہ کسی بھی اداکارہ نے نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ یمنی زیدی ، صباقمر اور سجل علی ہماری انڈسڑی کی ایسی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے مختلف موضوعات پر بننے والے ڈراموں اور کرداروں کو ادا کیا ہے اور وہ بھی ان کی طرح کچھ ایسے ہی کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہیں ۔ مایاعلی ان دنوں ڈرامہ سیریل ”دل نہ امید تو نہیں ” میں اداکار شہریار منور کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔