قومی خبریں

امید ہے آئندہ دنوں روپے کی قدر میں مزید استحکام آئے گا

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ دنوں روپے کی قدر میں مزید استحکام آئے گا، ہمارے کریک ڈاو¿ن سے روپے کی قدر میں بہتری آئی، حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں اشیائکی قیمتیں بتدریج کم ہورہی ہیں، ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مﺅثر اقدامات کئے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مﺅثر اقدامات کئے گئے ہیں، اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوچکی، حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں اشیاءکی قیمتیں بتدریج کم ہورہی ہیں، اسمگلنگ کی مکمل روک تھام کیلئے طویل المدتی اقدامات کئے گئے ہیں، ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مﺅثر اقدامات کئے، ہمارے کریک ڈاو¿ن سے روپے کی قدر میں بہتری آئی، امید ہے روپے کی قدر میں مزید استحکام آئے گا، ہم نے صرف ایک کام کیا جو بھی قوانین ہیں ان پر عمل کیا جائے۔