ملک میں تیل بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا
لاہور : ملک میں تیل بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے امکان کے باعث ڈیلرز نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اور نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 2،3 دن سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے امکان کی خبریں چلنے کے بعد ملک میں تیل کے نئے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، ملک کے کئی شہروں میں ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں چند مقامات پر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ریٹیلآوٹ لیٹس مبینہ طور پر خشک پائے گئے ہیں۔