عام انتخابات، لاہوریوں نے ن لیگ اور نواز شریف کو پسندیدہ قرار دیدیا
اسلام آبا د:عام انتخابات 2024ءسے قبل مسلم لیگ ن اور پارٹی قائد محمد نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ لاہور کی عوام کی اکثریت نے نوازشریف کو پسندیدہ ترین شخصیت قرار دیاہے۔ یہ بات سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کے ضلع لاہور سے متعلق ایک تازہ انتخابی سروے میں سامنے آئی ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق 63 فیصد افراد نے میاں نواز شریف کو پسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا ہے جبکہ 57 فیصد افراد نے میاں شہباز شریف اور 45 فیصد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیاہے، سروے کے مطابق 21 فیصد افراد نے بلاول بھٹو زرداری جبکہ 16 فیصد نے آصف زرداری کو پسندیدہ شخصیت قرار دیا ،سروے میں 50 فیصد افراد نے مریم نواز 43 فیصد نے حمزہ شہباز کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے،33 فیصد لاہوریوں نے پرویز الٰہی، 23 فیصد نے علیم خان، 20 فیصد نے جہانگیر ترین کو پسندیدہ شخصیت قرار دیا۔اسی طرح سیاسی جماعتوں کی مقبولیت سے متعلق سروے کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں 46 فیصد افراد نے ن لیگ جبکہ 29 فیصد نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ،سات فیصد لاہوریوں نے ٹی ایل پی جبکہ صرف دو فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا کہا ہے ،34 فیصد لاہوریوں نے اگلے وزیراعلی پنجاب کیلئے شہباز شریف کے حق میں رائے دی،وزیر اعلیٰ کیلئے 11 فیصد پرویز الہی، چار فیصد افراد نے علیم خان، تین فیصد نے مریم نواز کے حق میں رائے دی،47 فیصد لاہوری ن لیگ جبکہ 29 فیصد تحریک انصاف کا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش مندہے۔