پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ
لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کردار سے مایوس ہو کر عیدالفطر کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے اور لانگ مارچ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کے لئے باہمی مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ عیدالفطر کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے غیر آباد کہہ کر حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرے گی۔