قومی خبریں

اگلے سال آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ہوگا ،رانامشہود

اسلام آباد :چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں،ہم چاہتے ہیں کھیلوں کے لئے ٹیموں کا انتخاب میرٹ پر ہو،مسلم لیگ ن جب حکومت میں آتی ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے،موجودہ چیلنجز وقتی ہے،اگلے سال آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ہوگا ملک میں ضرورخوشحالی آئے گی۔وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز اٹرنیشنل کھیلوں، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کام کر رہے ہیں،پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں،نوجوان بچوں کو مواقع دیں تو پوری دنیا میں پاکستان کا لوہا منواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نہیں بلکہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں،یوتھ فیسٹیول جیتنے والا بچہ ننگے پاوں دوڑا تھا،حکومتوں کا کام پلیٹ فارم فراہم کرناہے،پاور لفٹنگ مقابلوں میں ہماری بچیوں نے آٹھ گولڈ میڈل جیتے،وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کھیلوں سمیت ہر شعبے میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں،قائداعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان صرف اشرافیہ کا نہیں سب کا ہے،دورہ برطانیہ کے دوران مختلف شعبوں میں بہتری پر بات چیت ہوئی،ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ حکومت باصلاحیت بچوں کی سرپرستی کرے گی،ہماری توجہ فٹبال پر بھی ہے،ہم پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ذریعے کھیلوں میں باصلاحیت ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے،جدید بائیو میکنیک لیب بھی کھلاڑیوں کیلئے بناے گے،اگلے سال ساوتھ ایشین گیمز پاکستان میں ہونے جارہی ہے،یوتھ اولمپکس کو بھی ہم فوکس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سپورٹس ایک انڈسٹری کا درجہ پا چکی ہے،ہمارے بچے بھی رونالڈو اور میسی سے کم نہیں ہے،ہم نے ہاکی میں بھی کسی کی سفارش نہیں سنی،چاہتے ہیں کہ ہر کھیل میں ٹیمیں میرٹ پرمنتخب ہوں،امید ہے اسٹریٹ چائلڈٹیم اس بارٹرافی جیتے گی،پاکستان کے خلاف کام کرنیوالی قوتوں کو شکست ہوگی،2013میں معیشت کا تباہ ہوچکی تھی،نواز شریف کے حکومت میں آنے کے بعد ملک سے دہشتگردی ختم ہوئی، ملک نے معاشی ترقی کی۔دوست ممالک نے بڑی تعداد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے۔جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں دھرنوں اور پراپینگیڈے نے معیشت تباہ کی۔رانا مشہود نے کہا کہ قومی ادارے یکسوئی کیساتھ ملکی استحکام کیلئے کام کررہے ہیں، ستمبر میں غیرملکی سرمایہ کاری آ گئی تو مخالفین کا چورن نہیں بکے گا،قوم یاد رکھے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کون کرکے گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب حکومت میں آتی ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے،موجودہ چیلنجز وقتی ہے،اگلے سال آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ہوگا ملک میں ضرورخوشحالی آئے گی،ملک دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان کا حال سری لنکا جیسے ہو،حکومت اپنے پانچ سال پوری قوت سے پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 2017میں ایک جوڈیشل کو کرکے نواز شریف کو نکالا گیا،قوم اب مزید ایسا کوئی ایڈونچر نہیں چاہتی،ہم نے ملک کو قرض کی لعنت سے نجات دلانی ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ 9 مئی واقعہ کی ہیڈلائنز پاکستانی میڈیا کی نہیں بلکہ بھارتی اوراسرائیلی میڈیا کی بنی تھی،پاکستان کے خلاف ہر سازش کا ملکر مقابلہ کریں گے،پاکستان کی ترقی اب کوئی نہیں روک سکتا،پاکستان مخالف طاقتیں دنیا کے سامنے ننگی ہوں گی۔