پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
اسلام آباد:پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ساڑھے6لاکھ سے زائد افغانی گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 21 جولائی 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 659,653 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔15 جولائی سے 21 جولائی تک 6499 افغان باشندوں میں 2965 مرد، 1658 خواتین اور 1876 بچے اپنے ملک چلے گئے۔افغانستان روانگی کے لیے 176 گاڑیوں میں 234 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میںلائی گئی ہے۔