وزیراعلیٰ مریم کا اولمپین نیزے باز ارشد ندیم کےلئے 10کروڑ انعام کا اعلان
لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیزہ بازی میں118 سالہ ریکارڈ توڑنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا اورارشد ندےم کےلئے 10کروڑ روپے کے خصوصی انعام کاا علان کےا۔وزےراعلیٰ مرےم نوازشرےف نے ارشد ندےم کے آبائی شہر مےاں چنوں مےں سپورٹس سٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کےا ہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کےلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور ان کے کوچنگ اسٹاف کی محنت کو بھی سراہا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ خود پر یقین ہو تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے۔ میاںچنوں کے چھوٹے سے گا¶ں سے پیرس اولمپکس تک سفر قابلِ داد ہے۔انہو ںنے کہاکہ جیت خوبصورت چیز ہے، جیت پانے کے لئے خود کو کھونا پڑتا ہے۔ 92.97میٹر کی” گولڈن تھرو” کرکے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیاہے،اب قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں-وزیراعلیٰ نے کہاکہ اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نےک تمناو¿ں کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پےش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لئے۔ ارشد ندیم نے پےرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کا ریکارڈ قائم کرکے پروفےشنل برتری ثابت کردی۔