قومی خبریں

فلسطینی میڈیکل طلبا کا پہلا بیچ پاکستان پہنچ گیا شاندارخیرمقدم

لاہور: فلسطینی میڈیکل طلبا کا پہلا بیچ پاکستان پہنچ گیا۔غزہ ہیلتھ آﺅٹ ریچ پروگرام کے تحت فلسطینی طلبا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچے۔

فلسطینی میڈیکل طلبا

:Image Credit

فلسطی:نی میڈیکل طلبا

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت فلسطینی طلباءکو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔پاکستان نے غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلسطینی میڈیکل طلباءکو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی پیشکش کی تھی۔

Click here to read more
پاکستان نے فلسطین کیلئے امدادی سامان بھی بھجوانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔سی 130 اور بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان فلسطین بھجوایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے فلسطین کے میڈیکل طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی پیشکش کی تھی۔حکومت پاکستان نے اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور آج فلسیطینی طلبا کا پہلا بیچ پاکستان پہنچ گیا ہے۔