کھیل کی خبریں

ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدواربن گئے

لاہور:پاکستان کے لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں، ان کا نام بھی زیرِ غور ہے۔
ذارئع کے مطابق وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے ثقلین مشتاق کی رائے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جیسن گلیسپی نے انکار کیا تو پی سی بی کے مینٹور ثقلین مشتاق کا نام سامنے آسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا نام بھی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے سامنے آیا تھا
۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئےکوچ پر مشاورت ہوئی ہے، عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔آج بریک تھرو متوقع ہے،
تاہم حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے، وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کے لیے کوچ ہوں گے، وہ ہیڈکوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے