پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
کامران اکمل نے فوٹو اینڈز ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکانٹ سے پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل فتح ون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ لکھا۔
کامران اکمل کا اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد۔کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے، اپنی فوج کےلیے دعا کرتے رہیں۔یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ہے۔
بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو اڑی، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔