محمود خان اچکزئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،دونوں رہنماﺅں کا عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق
اسلام آباد/کوئٹہ :پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اورعید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے جمعیت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں دریافت کی۔دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کرلیا ۔پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں نظام کی تبدیلی ہے فضل الرحمان اور اچکزئی نے اتفاق کیا کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد حکمت عملی سے نکلیں گے۔ دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور انہوں نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا نے پارٹی کی سینئرقیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا، پیر کے روز پارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان پارٹی کی سینئر قیادت سے اے این پی کی پی ڈی ایم علیحدگی کے بعد کی صورت حال ، آئندہ کی حکمت عملی اور احتجاجی تحریک پر مشاورت کریں گے