قومی خبریں

کوئٹہ ،بم دھماکہ ،4 افراد شہید 12 زخمی ، 7گاڑیوں کو نقصان پہنچا

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تھری سٹار سرینا ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاںبحق جبکہ دو اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 12افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے 7گاڑیوں کو نقصان پہنچا،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اورصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے رپورٹ طلب کرلی ۔پولیس حکام کے مطابق زرغون روڈ پر واقع سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میںتین افراد اسد اللہ اور تین نامعلوم الا سم جاںبحق جبکہ 12افراد جن میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ اعجاز احمد ،اسسٹنٹ کمشنرجعفر آباد بلال شبیر ،عطاءاللہ ،راجہ طاہر، عرفان ،عبدالحمید،محمدنور، وزیر ،بلال قادر،خدابخش اور مزمل خان سمیت ایک نامعلوم الا سم زخمی ہوگیاہے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص سکیورٹی گارڈ ہے اور زخمی ہونے والے بیشتر افراد بھی ہوٹل کے سکیورٹی گارڈز ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے گھیرے میں لے لیا ہے