قومی خبریں

نئی حج پالیسی کا آ ئندہ ماہ اعلان کیے جانے کا امکان

اسلام آ باد:وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال2025ءکی حج پالیسی کی تیاریوں پرکام تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ ستمبر میں کیے جانے کا امکان ہے، نئی حج پالیسی میں پرائیویٹ حج اور سرکاری حج اسکیم کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پرغور کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی طرف سے حج انتظامات پر شکایات موصول ہوئی تھیں، نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالے اور نئی سہولیات کی فراہمی پربھی غور کیا گیا، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی امیگریشن کے انتظامات کیے جائیں گے اور آئندہ سال حج کے دوران لاہور ائیرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کی سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی۔