سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذمہ دار ذرائع کے سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، وہ پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمے داریوں کا آغاز کریں گے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی تھا، اظہر محمود جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔
پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027ءکا حصہ ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہو گا۔
سرفراز احمد ماضی میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں اور ان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ وہ طویل عرصے تک ٹیم کا حصہ رہے اور ڈریسنگ روم میں مضبوط گرفت اور جارحانہ حکمت عملی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔