پہلے ہی کہا تھا مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا، اسکی وجہ سے بھارت ہر جگہ بدنام ہورہا ہے: شاہد آ فریدی
کراچی :سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے ہی مودی کے بارے میں کہا تھا انسان کا بچہ نہیں بنے گا، بھارت بدنام ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی، انھوں نے کہا کہ ہرجگہ مودی کی وجہ سے بھارت بدنام ہورہا ہے۔
شاہد آ فریدی نے کہا کہ ہم تو خود کافی عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہیں، کس منہ سے بغیر تحقیقات کیے ہم پر الزام لگاتے ہو۔
سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا شکریہ، سلیوٹ پیش کرتا ہوں، دن کی روشنی میں دکھا دیا ہمیں کمزور نہ سمجھیں، لڑو ہماری فوج کے ساتھ تو تمہیں پتا چلے کہ تم کتنے تگڑے ہو۔
شاہد آ فریدی نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، کرکٹ کے تعلقات بہتر ہونے چاہیئں، آ پ اپنی ٹیم بھیج رہے ہو نہ کھیلناچاہ رہے ہو۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا دین ہمیں امن سکھاتا ہے، نریندر مودی اپنے فائدے کےلیے مذہب کارڈ کھیلتا ہے۔