معیشت بہتری کی جانب گامزن ، پاکستان میں میکرو استحکام ہے،محمد اورنگزیب
اپریل میں پاکستان نے بھاری بیرونی ادائیگیاں کیں، 75کروڑ ڈالرز کا یورو بانڈ جاری کیا، وفاقی وزیرخزانہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں میکرو استحکام ہے۔اسلام آباد میں ای یو پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ جی ڈی پی 4فیصد تک رہنے کی امید ہے، مارچ میں کرنٹ اکاو¿نٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس رہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری ترسیلات مارچ میں 3.8ارب ڈالر رہیں، روشن ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے، مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ میں 260ملین ڈالر آئے۔انہوں نے کہا کہ اپریل میں پاکستان نے بھاری بیرونی ادائیگیاں کیں، 75کروڑ ڈالرز کا یورو بانڈ جاری کیا، مئی کے وسط میں 25کروڑ ڈالرز کا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا پلان ہے۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ جون کے آخر تک زرمبادلہ ذخائر 18ارب ڈالرز ہو جائیں گے، زرمبادلہ ذخائر 3ماہ کی درآمدات کے مساوی ہوں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ہر 2ہفتے بعد اس پر اجلاس کرتے ہیں، ٹیرف اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیرف رجیم،کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کی گئی ہے، پہلے سال خام مال اور درمیانی اشیا پر ڈیوٹیز میں کمی آئی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور گردشی قرضے میں کمی لائی جا رہی ہے۔