قومی خبریں

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ

اسلام آباد:پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اور چین مل کر عالمی ہیپاٹائٹس سی کا 39 فیصد بوجھ رکھتے ہیں، پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی سے 58 فیصد اموات رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 2024ءمیں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے 13 لاکھ 40 ہزار اموات ہوئیں،ہیپاٹائٹس بی اور سی دنیا کی مہلک ترین بیماریوں میں شامل ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے بتایاکہ 2024ءمیں دنیا بھر میں18 لاکھ نئے ہیپاٹائٹس کیسز سامنے آئے، ہیپاٹائٹس سی کے صرف 20 فیصد مریضوں کو علاج میسر آ سکا، ہیپاٹائٹس بی کے 5 فیصد سے بھی کم مریض علاج حاصل کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق غیر محفوظ طبی طریقہ کار اور انجیکشنز بیماری کے پھیلاو¿ کی بڑی وجہ ہیں، پاکستان میں غیر محفوظ انجیکشنز اور سرنجز کے دوبارہ استعمال پر تشویش ہے، جعلی آٹو ڈس ایبل سرنجز سے تحفظ کا غلط تاثر پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی ویکسین 95 فیصد سے زائد تحفظ فراہم کرتی ہے، ہیپاٹائٹس سی 8 سے 12 ہفتوں میں قابل علاج ہے، 2030ءتک اس مرض کے خاتمے کے اہداف حاصل کرنے کےلئے پیش رفت ناکافی ہے۔