ذمہ دارانہ صحافت معاشرتی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، عطاءاللہ تارڑ
لاہور :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نومنتخب قیادت کے لئے نیک تمنا¶ں کا اظہارکیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ صحافت جمہوری معاشرے کا اہم ستون ہے، ذمہ دارانہ صحافت معاشرتی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، امید ہے نومنتخب قیادت میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل اور صحافتی اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ حکومت ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لئے میڈیا انڈسٹری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، صحافتی اور ریاستی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی قومی مفاد کے لئے ناگزیر ہے۔