قومی خبریںکھیل کی خبریں

زمبابوے ویمن ٹئم کے خلاف سیریز اچھی ہوگی‘فاطمہ ثنا

کراچی :پاکستان اور زمبابوے کی ویمن ٹیموں کی کپتانوں نے سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ زمبابوے ویمن ٹیم کے خلاف سیریز اچھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز میں نئی کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ موسم اتنا اثرانداز نہیں ہوگا، پریکٹس اسی موسم میں کر رہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز اور جونیئرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، ڈاٹ بال کی خامی کو کافی حد تک کم کیا ہے، پاور ہیٹنگ پر بھی بہت کام کیاہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑی خواہش ہے کہ پاکستان میں ویمن لیگ ہو۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمباوے ویمن ٹیم کی کپتان میری اینی موسونڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گرمی ہے لیکن ہماری ون ڈے سیریز کی پریکٹس اچھی ہو رہی ہے۔زمبابوین ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔