شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،وزیر داخلہ محسن نقوی
لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے24/7نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا جہاں بے پناہ رش موجود تھا اور صارفین کو لمبا انتظارکرنا پڑ رہا تھا۔اس موقع پر اے سی بھی بندپایا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی صورتحال دیکھ کر شدید برہم ہوئے اور سنٹر پر سہولتیں بہتر کرنے کا حکم دیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے پوچھا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پہلے بھی وزٹ کر چکا ہوں‘ صورتحال بہتر تھی‘ آج شہریوں کا فیڈ بیک اچھا نہیں ملا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔