قومی خبریں

9 مئی جلاو گھیراو کے پانچ مقدمات ‘ فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 7 مئی کوہوگی

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور9 مئی جلاو گھیراو کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 7 مئی کوہوگی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کریں گے۔سابقہ سماعت کے دوران عدالت نے فواد چوہدری کی ایک دوزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی تھی۔عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 7 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاءسے دلائل طلب کرلیے تھے۔