شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا227واں یوم شہادت(آج)4مئی پیر کو منایا جائے گا
جہانیاں: ” شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے “۔ برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا227واں یوم شہادت(آج)4مئی پیر کو منایا جائے گا۔حریت پسندسلطان فتح علی المعروف ٹیپو سلطان 1750ءمیں بھارتی ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر پید اہوئے،انہوں نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہدکی، 1782ءمیں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا، سلطان فتح علی ٹیپو4 مئی1799ءکو وفات پاگئے تھے۔