ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، 299 روپے کا ہو گیا
لاہور: رواں کارو باری ہفتہ کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قدر گرتی رہی جس کے نتیجہ میں دالر کی انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ بتایا گی اہے کہ ڈالر انٹر بنک میں 2روپے 16پیسے کم ہو کر 299 روپے کی سطح پر آ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے کی کمی کے ساتھ 300 روپے کی سطح پر آ گئی جس کے نتیجہ میں ڈالر کی قیمت میں انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں فرق انتہائی کم ہو کر رہ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث درآمدی لاگت میں بھی کمی آئے گی