عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی کا96 واں یوم پیدائش 28فروری بدھ کو منایا گیا
جہانیاں:عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی کا96 واں یوم پیدائش 28فروری بدھ کو منایا گیاوہ اٹھائیس فروری 1928ءکو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیاگیا، جن میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فاﺅنڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔