قومی خبریں

پی ڈی ایم استعفوں کے حوالے سے مشترکہ فیصلہ کرے،سرداراختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس جمہوری اداروں کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی کیلئے یہ فیصلہ کن معرکہ لڑنے کا اآخری موقع ہے۔ ہم نے اپنی انا اور ضد کی وجہ سے موقع گوایا تو پھر اس ملک میں جمہوریت،آئین کی بالادستی اورہماری سیاست سب کچھ ختم ہوجائیگا اور ہم سب پرچون کی دکان بناکر بیٹھ جائےں گے ، پی ڈی ایم استعفوں کے حوالے سے مشترکہ فیصلہ کرے ہم استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں ، استعفیٰ اس لئے جمع نہیں کرائے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔