اے این ایف کی ملک گیر کاروائیاں،6748.339کلو گرام منشیات برآمد
اسلام آباد :اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 23ملک گیر کاروائیوں کے دوران6748.339 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں جس کی بین الاقوامی مالیت234.325 ملین امریکی ڈالر ہے جب کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1غیر ملکی سمیت 26 ملزمان کو حراست میں لیکر15گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ۔ برآمد شدہ منشیات میں 77.835کلو گرام ہیروئن،6660.768 کلو گرام چرس،1.470 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 1.086 کلو گرام کوکین اور 7.180 کلو گرام مشکوک منشیات شامل ہیں۔اے این ایف بلوچستان؛ پولیس سٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ بلوچستان نے کلی دامن تحصیل گلستان ضلع قلعہ عبداللہ میں کاروائی کرتے ہوئے 2165 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی میں پولیس سٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف بلوچستان نے کلی آرومبی تحصیل گلستان ،ضلع قلعہ عبداللہ میں دوران چھاپہ ایک خشک برساتی نالے میں چھپائی گئی 2200کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق برآمد شدہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھیں۔ اے این ایف پنجاب،پولیس سٹیشن اے این ایف لاہور نے پنجاب رینجرز قصور کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے ہنڈا سٹی اور سوزوکی آلٹو کار کو روک کر اس میں موجود پاکپتن کے رہائشی رانا بابر علی خان اور ساہیوال کے رہائشی سرمد نامی ملزمان کے قبضے سے 10.240کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔دوسری کاروائی میںپولیس سٹیشن اے این ایف ملتان نے پنجاب رینجرز قصور کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے قصور کے رہائشی محمد جعفر نامی ملزم کے قبضے سے 3کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تیسری کاروائی میں پولیس سٹیشن اے این ایف ملتان نے پرانی انارکلی شیر شاہ روڈ پر واقع جامع مسجد محمدیہ کے قریب ایک نسان ٹریلر کو روک کر دوران تلاشی کنٹینر اور گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 1482کلو گرام چرس برآمد کر کے موقع پر موجود خیبر ایجنسی کے رہائشی بشام خان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔چوتھی کاروائی میں پولیس سٹیشن اے این ایف لاہور نے پنجاب رینجرز کے اشتراک سے لاہور کے رہائشی شفقت علی نامی ملزم کی تلاشی لیتے ہوئے اس کے ذاتی قبضے سے 4کلو گرام ہیروئن اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پانچویں کاروائی میں اے این ایف لاہور نے لاہور ایئر پورٹ سے Henry Chiedozie نامی نائیجیرین باشندے کو شک کی بناءپر تحویل میں لیا ۔دوران پوچھ گچھ ملزم نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف کیا جس پر اسے ہسپتال منتقل کر کے اس کے پیٹ سے 62 عدد کوکین بھرے کیپسول (1.086 کلو گرام وزنی) برآمد کر لئے ۔ ملزم نائیجیریہ سے بذریعہ قطرایئر ویز لاہور ایئر پورٹ آرہا تھا۔ چھٹی کاروائی میںپولیس سٹیشن اے این ایف نے پنجاب رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے قصور کے رہائشی محمد عباس اور طارق محمود نامی ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل سمیت 1کلو گرام ہیروئن اور 3کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ساتویں کاروائی کرتے ہوئے پولیس سٹیشن اے این ایف لاہور نے النسر شاپنگ مال لاہور میں دوران کاروائی ننکانہ صاحب کے رہائشی حق نواز اورظفر اقبال نامی ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل سمیت 16.800کلو گرام چرس برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔آٹھویں کاروائی میں پولیس سٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف پنجاب نے یونائیٹڈ مل تحصیل شاہ کوٹ ضلع ننکانہ صاحب کے قریب راولپنڈی کے رہائشی قمر منیر اور عمر فاروق نامی ملزمان کے قبضے سے ایک بیڈ فورڈ آئل ٹینکرتحویل میں لے کر دوران تلاشی اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 480کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔نوویں کاروائی میں پولیس سٹیشن اے این ایف ملتان نے عسکری بائی پاس روڈ ملتان میں واقع PC ہوٹل کے قریب چھاپہ مار کر ایک رکشہ میں چھپائی گئی81.600 کلو گرام چرس برآمد کر کے موقع پر موجود بہاولپور کے رہائشی عمر گُل اور اسلم خان نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔دسویں کاروائی میں پولیس سٹیشن اے این ایف میانوالی نے چشمہ بیراج میانوالی کے قریب چھاپہ مار کر ایک ٹیوٹا ڈبل کیبن کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی103.200کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔گیارہوں کاروائی میں پولیس سٹیشن لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں واقع کارگو کمپلیکس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک مشتبہ پارسل کو تحویل میں لے کر دوران تلاشی پارسل میں موجود دو عدد تولیوں،دو عدد شالوں اور دو عدد مردانہ جوڑوں میں جذب شدہ 7.180 کلو گرام مشتبہ منشیات برآمد کر لی ۔ اے این ایف سندھ ، پولیس سٹیشن ریجنل ڈائر یکٹوریٹ اے این ایف کراچی نے کلفٹن شیریں جناح کالونی کراچی میں واقع مکان نمبر C-41 بلاک 1، میں دوران چھاپہ 37کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ علاوہ ازیں دوران کاروائی مذکورہ مکان سے ایک عدد 222 رائفل بمعہ2 عدد میگزین اور60 عدد روند، 1 عدد AK47 رائفل بمعہ 11عدد میگزین اور100عدد روند، 1عدد9MM پستول بمعہ 8عدد میگزین اور12عدد روند برآمد کر کے موقع پر موجود کراچی کے رہائشی سرفرازخان جدون اور عرفان اللہ نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی میں پولیس سٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف کراچی نے PICTکراچی میں دوران کاروائی 2عدد کنٹینرز تحویل میں لے کر تلاشی لیتے ہوئے ان میں موجود 3عدد کھاد لگانے والی مشینوں میںچھپائی گئی57کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ مذکورہ کنٹینر کراچی کے رہائشی علی نورشفر ملک عزیز احمد نامی شخص کی جانب سے روہر ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈسنگاپور کر لیئے بُک کرایا تھا ۔ تیسری کاروائی میں پولیس سٹیشن اے این ایف کورنگی نے ملیر ہالٹ کراچی پر نسان کار کو روک کر دوران تلاشی کار میں موجود 27کلو گرام چرس برآمد کر کے حیدر آباد کے رہائشی جہانز یب خان اور وزیرستان کے رہائشی محمد ابراہیم نامی ملزمان کو موقع پرگرفتار کر لیا ۔اے این ایف خیبرپختونخوا، پولیس سٹیشن اے این ایف پشاورنےFC(ساﺅ تھ) کے ساتھ مشترکہ کاروائی کے دوران بالش خیل ،ضلع کرم کے قریب ایک پِک اَپ کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی میں موجود 58 کلو گرام چرس برآمد کر کے ضلع خیبر کے رہائشی محمد اسلام نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔مذکورہ منشیات پاراچنار سے پشاور سمگل کی جانی تھی ۔دوسری کاروائی میں پولیس سٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ نے ایف سی خیبرپختونخوا (نارتھ ) کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے شیخانوں چیک پوسٹ خیبر کے قریب ضلع خیبر کے رہائشی عمران خان اور شاہ جی نامی دو موٹر سائیکل سواروں کو روک کر دوران تلاشی ان کے ذاتی قبضے سے 2.400کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تیسری کاروائی میں پولیس سٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ پشاور نے ایف سی خیبرپختونخوا (نارتھ ) کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مماری چیک پوسٹ پر ایک ٹیوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی ضلع خیبر کے رہائشی ایران گل نامی ملزم کے ذاتی قبضے سے 3.600کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔اے این ایف راولپنڈی، پولیس سٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف راولپنڈی نے شاہین کارگو بالمقابل پرانا ایئر پورٹ، اسلام آبادسے ایک پارسل تحویل میں لیکر دوران تلاشی اس میں چھپائی گئی 1.294کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ مذکورہ پارسل آزاد جموں کشمیر کے رہائشی حبیب خان نامی شخص کی جانب سے برطانیہ کیلئے بک کروایا گیا تھا ۔دوسری کاروائی کے دوران پولیس سٹیشن ریجنل ڈائر یکٹوریٹ اے این ایف راولپنڈی نے کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی پر ایک سوزوکی پک اَ پ کو روک کر دوران تلاشی گاڑی میں موجود راولپنڈی کے رہائشی محمد حسن اور محمد واجد نامی ملزمان کے قبضے سے 1.168کلو گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ تیسری کاروائی میں ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پرصوابی کے رہائشی محمد اسماعیل نامی مسافر کو روک کراس کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1.470 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔مذکورہ ملزم پرواز نمبر EY-234 کے ذریعے بحرین کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔چوتھی کاروائی میں پولیس سٹیشن ریجنل ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے انٹر نیشنل ایئر پورٹ، اسلام آبادکے پارکنگ ایریا سے ضلع میر پورآزاد جموں کشمیر کے رہائشی اخلاق حسین نامی ملزم کے قبضے سے 1.301کلو گرام ہیروئن (براﺅن ) برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ ایک ٹیوٹا لینڈ کروزربھی قبضے میں لے لی۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔