علیزے شاہ کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا
کراچی: پاکستانی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کے برے رویئے کے خلاف ایک پروڈکشن ہاﺅس کی جانب سے متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔معصوم سے چہرے کی مالک اداکارہ علیزے شاہ کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔انہیں اس انڈسٹری میں نیا بھی نہیں کہا جا سکتا، علیزے شاہ کئی پروجیکٹس میں کام کر کے اداکاری اور پیشہ ورانہ قواعد و ضوابط کو اچھی طرح سے جانتی ہیں پھر بھی ان کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے متعلق ایک اورسکینڈل سامنے آیا ہے۔