امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل
فیصل آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پراہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے کارکن آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر طرح فیصل آباد میں بھی مساجد کے سامنے مظاہرے کریں گے ۔
جماعت اسلامی نے اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطین میں جاری نسل کشی اور مظالم کے خلاف حماس کی اپیل پر دنیا بھر میں مظاہروں کی اپیل پر مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ اہل پاکستان دکھ اور کرب کی گھڑی اور آزمائش میں اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔
علمائے کرام بھی مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں خصوصی طور پر فلسطین کی تحریک آزادی، مجاہدین کی قربانیوں کا تذکرہ کریں گے اور ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا¶ں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ اسرائیل اہل فلسطین کو گاجرمولی کی طرح کاٹ رہا ہے
جبکہ امت مسلمہ کے حکمران خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اہل غزہ کی جر©©ا¿ت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ گھروں سے نکلیں اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے پوری دنیا کو بتا دیں کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔