شوبز

والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانے پر دنیا کی تپش محسوس ہوتی ہے ‘ عارف لوہار

لاہور:نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ماں او رباپ کسی بھی انسان کےلئے سایہ دار درخت کی مانند ہوتے ہیں اور جب یہ سایہ نہیں رہتا تو پھر دنیا کی تپش محسوس ہوتی ہے ، مجھے حالیہ چند ماہ میں بڑے دکھ اٹھانا پڑے ہیں لیکن میں اپنے رب کی رضا پر راضی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ والد کے بعدوالدہ کا اس دنیا سے چلے جانا میرے لئے سب سے بڑا صدمہ ہے ، اب میرے پیچھے کوئی دعا کرنے والا نہیں رہا ۔اس سے چند ماہ پہلے میری اہلیہ کا انتقال ہوا اور یہ دکھ ایسے ہیںجو انسان کو اندر سے توڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ میں ہمیشہ اپنے رب سے صبر کی دعا کرتا ہوں کیونکہ میں اپنے رب کی رضا پر راضی ہوں ۔ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا ایمان ہے کہ جوبھی اس دنیا میں آیا ہے اس نے واپس اپنے رب کے پاس واپس جاناہے ۔