قومی خبریں

آرمی چیف کا فوجی فاونڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوجی فاونڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا مینجنگ ڈائریکٹر فوجی فاوَنڈیشن وقار احمد ملک نے استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فاو¿نڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فاونڈیشن کے عزم اور کارکردگی کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاو¿نڈیشن کو مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔آرمی چیف نے 100 بیڈز پر مشتمل اسپتال اور فاونڈیشن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔