پاکستان میں فی تولہ سونے میں بڑی کمی
کراچی:ملک میں فی تولہ سونامزید 500 روپے سستاہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 55 ہزار500روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی واقع ہوئی اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 429 روپے کا ہوگیاجبکہ عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 2393ڈالر پر آگیا۔