پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم کے اثاثوں میں بڑا اضافہ
لاہور: پیرس اولمپکس 2024ئ میں 40 برسوں بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم کے اثاثوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔ ایک طرف پاکستانی ارشد ندیم سے متعلق ہر چھوٹی بڑی معلومات جاننا چاہتے ہیں وہیں بھارت بھی ارشد ندیم اور چاندی کا میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کے درمیان موازنہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستانی میڈیا سائٹس اور بھارت میں ان دونوں کھلاڑیوں کو ملنے والے تحائف اور 9 اگست کے بعد ان کی مالیت میں ہونے والے بڑے اضافے کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔ ’جی کیو انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا کی ک±ل مالیت 4.5 ملین ڈالر (تقریباً 37 کروڑ روپے) ہے۔ متعدد میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا کی نیٹ ورتھ 9 اگست کو جیویلن میں سلور میڈل جیتنے سے قبل واضح طور پر کم تھی۔دوسری جانب ارشد ندیم کی دولت پیرس اولمپکس 2024ئ سے قبل بہت کم تھی۔ چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ارشد ندیم 9 اگست سے قبل 80 لاکھ روپے اور ایک سوزوکی گاڑی کے مالک تھے۔ 9 اگست کو گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کو بھاری بھرکم تحائف و رقوم سے نوازا گیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کی نیٹ ورتھ 47 کروڑ کیش، 7 اپارٹمنٹس اور 9 لگڑری گاڑیوں پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کی مجموعی مالیت میں ہوشربا اضافہ ضرور ہوا ہے مگر تاحال ا±ن کے اثاثوں سے متعلق کوئی ٹھوس اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔ پاکستان کے ایک نجی اخبار کے مطابق اولمپکس 2024ئ کے بعد ارشد ندیم کو 153 ملین پاکستانی روپے نقد انعامات میں ملے ہیں۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعظم شہباز شریف، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر اور ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کی جانب سے بطور تحفہ بھاری رقم مل چکی ہے۔