عید کی مبارکباد پر تنقید، بالی وڈ اداکارہ نے شہری کو کھری کھری سنا دیں
ممبئی : بھارتی اداکارہ ڈیزی شاہ نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے پر خود پر تنقید کرنے والے مداح کو کھری کھری سنا دیں۔ عیدالفطر کے موقع پر جہاں دیگر بالی وڈ شخصیات نے اس تہوار پر مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں اداکارہ ڈیزی شاہ نے بھی دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور اس پر دعائیہ کلمات بطور کیپشن لکھے۔انسٹاگرام کی یہ پوسٹ بھارتی شہری کوشک دتا رائے کو انتہائی ناگوار گزری، انہوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ‘تمہیں اپنے مذہب پر دھیان دینا چاہئے’۔ڈیزی نے جواب میں کوشک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ‘میرے والدین نے مجھے ہر دھرم (مذہب) کی عزت کرنا سکھایا ہے، شاید آپ سیکھنا بھول گئے ہوں گے اپنے بچپن میں۔اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کہا برائے مہربانی اپنی گھٹیا سوچ کا گیان (سبق) کہیں اور جا کے بانٹئے۔ڈیزی کے اس کمنٹ کو متعدد صارفین نے لائک کیا جب کہ تنقید کرنے والے مداح کو لاجواب کرنے پر سراہا۔