بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
اسلام آبا د:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، اس موقع پر جیل کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جس کے بعد مشال یوسفزئی کے ہمراہ عدالتی عملہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچا۔انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی۔
بشری بی بی جیل سے باہر نکل کر سفید رنگ کی لینڈ کروزر میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔اس موقع پر اڈیالہ کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کے تازہ دم دستے اڈیالہ جیل گیٹ 5 پر تعینات رہے۔