چاہت فتح علی کی کرن جوہر کو مفت کام کی پیشکش
لاہور:کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی نے اپنی تعریف پر بھارتی فلم ساز کرن جوہر کو فلم میں مفت کام کرنے کی پیشکش کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کامیڈین گلوکارچاہت فتح علی خان نے انسٹا گرام پر شیئر ویڈیو میں بھارتی فلم ساز کرن جوہرہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کنگ میکر قرار دیا۔
چاہت فتح علی نے کرن جوہر کی جانب سے حال ہی میں اپنی تعریف کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر کی تعریف کے بعد تین رات تک نیند نہیں آئی۔
انہوں نے کرن جوہر کو لمبی عمر کی دعاءدیتے ہوئے کہا کہ وہ مزید 120سال تک زندہ رہیں اور ایسے ہی فلمیں بناتے رہیں۔ چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارتی فلم ساز مجھے موقع دیں، میں ان کی فلم میں مفت کام کرنے کو تیار ہوں۔