چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے عہدے کا چارج چھوڑ دیاa
اسلام آباد:چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ فی الحال قائم مقام چیئرمین نیب ہوں گے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ 26 مئی 2022 کو قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل کثرت رائےسے منظور کیا گیا تھا۔ بل کے مطابق چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا۔نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے مشاورت چیئرمین کی مدت ختم ہونے سے 2 ماہ پہلے شروع کی جائے گی اور یہ عمل 40 روز میں مکمل کرنا ہوگا۔بل کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائےگااور پارلیمانی کمیٹی چیئرمین نیب کا نام 30 روز میں فائنل کرے گی۔