بھارت پاکستان آ کر چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکتا تو پاکستان کو بھی نرمی دکھانے کی ضرورت نہیں ہے، شائقین کرکٹ
لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ءکے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی جگہ کون لے گا، سوشل میڈیا پر تجاویز سامنے آ گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آئس لینڈ کرکٹ کے آفیشل اکاو¿نٹ نے اس تنازع کے حوالے سے دلچسپ پول کیا اور طنزیہ انداز میں آنے والے ٹورنامنٹ میں بھارت کی متبادل ٹیم کا نام جاننا چاہا۔
انہوں نے اس تنازع پر سوشل میڈیا صارفین کی آراءجاننے کے لیے سوال کیا کہ ’2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان کی جگہ کون سی ٹیم لے گی؟‘آئس لینڈ کرکٹ کی جانب سے کیے گئے اس پول کے کمنٹس میں صارفین نے سری لنکا کا نام بڑی تعداد میں تجویز کیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ دیگر شائقینِ کرکٹ کی بھی یہی خواہش ہے کہ اگر بھارت پاکستان آ کر چیمپئنز ٹرافی 2025ءنہیں کھیل سکتا تو پاکستان کو بھی نرمی دکھانے کی ضرورت نہیں ہے کہ بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ پاکستان میں منعقد کیا جائے،
اس ٹورنامنٹ کا ایک بھی میچ پاکستان سے باہر نہ کھیلا جائے۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ءکا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، جس کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے۔