حکومت کا بجلی کے پری پیڈ میٹرز کے منصوبے پر غور
ملتان :وفاقی حکومت نے بجلی کے پری پیڈ میٹرز کے منصوبے پر غور شروع کردیا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ جو کام پچھلے 3 مہینے میں میرے وزارت میں ہوا ہے وہ پچھلے 75 سالوں میں کبھی نہیں ہوا، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں، بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے، جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیئے، اس طرح پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے، اس سلسلے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے، کوشش ہے بجلی چوری سےہونے والا نقصان گزشتہ سال سے کم ہو، بجلی چوری کو روکنے اور کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اس سے ملنے والے ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہر صارف تک پہنچایا جائے گا، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی