قومی خبریں

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے کی ہیں،بلاول

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہتی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے کی ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپنا زور لگانے کے بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے۔ پوری کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے متفقہ مسودہ لا سکوں،اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ موقف کہ وقت ضائع نہ کیا جائے درست ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی تفصیلی میٹنگ چلی، جس میں تمام جماعتوں نے رائے دی ہے،پیپلز پارٹی نے اپنے اوریجنل ڈرافٹ کی تجاویز جس میں آئینی عدالت سے متعلق امور ہیں وہ کمیٹی میں پیش کیا ،ہم نے یہ ڈرافٹ حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے پیش کیا ،
اس کے علاوہ حکومت نے جو وکلاء سے بحث کی اسکے نکات بھی اس کمیٹی میں پیش ہوئے ،وزیر قانون نے وکلا کیساتھ ایک تفصیلی بحث بھی سامنے آئی ہے،جو وکلا کی تجاویز سامنے آئیں وہ بھی پیش کی گئیں ،اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنا تبصرہ پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنا موقف دہرایا کہ پیپلز پارٹی کیساتھ اتفاق رائے سے مسودہ بنانا چاہتے ہیں ،ہم نے بھی اس بات کو دہرایا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کرکے آئینی ترمیم ہو ،کوشش بھی یہی تھی آج بھی یہی بات کہتے ہیں کل بھی یہی کوشش ہوگی ،ہم صرف مخالفت برائے مخالفت نہیں کرنا چاہتے