قومی خبریں

کورونا وبا،مزید 61 جاں بحق، تقریباً ڈھائی ہزارافراد میں وائرس کی تشخیص

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 799 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 96 لاکھ03 ہزار 865 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 351 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ61 ہزار 823 ، پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار 362، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 819، اسلام آباد میں 48 ہزار 938، بلوچستان میں 19 ہزار 247، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 161 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد22ہزار 792 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 656 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 853 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 867 ہوگئی ہے۔