کرنسی اور ایرانی تیل کے حوالے سے کریک ڈاﺅن کررہے ہیں ، جان اچکزئی
کوئٹہ: نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایرانی تیل پانچ ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے ، صوبے میں پانچ سو سے زائد ایرانی پمپس بند کردیئے ہیں ،کرنسی اور ایرانی تیل کے حوالے سے کریک ڈاﺅن کررہے ہیں ۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے کوئٹہ کے ایک علاقے سے ایک کروڑ ڈالرز سے زیادہ ریکور کئے ہیں بلوچستان میں پانچ سو سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیئے ہیں ایرانی تیل پانچ ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے صوبے میں پانچ سو سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیئے ہیں کرنسی اور ایرانی تیل کے حوالے سے کریک ڈاﺅن کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے کوئٹہ کے ایک علاقے سے ایک کروڑ ڈالرز سے زیادہ ریکور کئے ہیں ۔نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ بارڈر مینجمنٹ پر کام کررہے ہیں، ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے، بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے ہیں۔ ہم ایرانی تیل کے نیٹ ورک کو ختم کریں گے، سندھ حکومت سے بھی سپلائی لائن منقطع کرنے کےلیے مشترکہ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وڑن کا حصہ ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ملک بدر کریں گے۔انھوں نے کہا کہ غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے امن و امان خراب ہورہا ہے، کس افغان پناہ گزین کو رکھنا ہے اور کسے نہیں رکھنا ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، کھیل کے شعبے کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں