کھیل کی خبریں

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ6 نومبرہو گا

بارباڈوس:ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ 6 نومبر کو کو کھیلا جائے گا، میچ کنسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ان دونوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دو ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔لیام لیونگسٹون ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیں ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ لیڈ کر رہے ہیں۔
ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10نومبر کو اور دوسرا 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔۔تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 17 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔