قومی خبریں

ملک بھر مین یوم دفاع پاکستان یکجہتی کشمیر کیساتھ منایا گیا

اسلام آباد : ملک بھر میں حسب روایات یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کے ساتھ منایا گےا قوم اس بار یوم دفاع و شہداءکے سنگ یوم یکجہتی کشمیر بھی ” کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ مستانہ کے ساتھ منایا گےا ، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کےا شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوئی۔یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔