قومی خبریں

کوئٹہ اور اردگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ:وادی کوئٹہ اور اردگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 123 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب بتایا گیا ہے۔