اچھی خبر‘کراچی والوں کے لئے بجلی 4 روپے 69 پسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کراچی:کراچی کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر‘کراچی والوں کے لئے بجلی 4 روپے 69 پسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا ہے ۔
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔کمی کی درخواست اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ۔نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کرے گی۔
منظوری کی صورت میں کے الیکڑک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔