انٹر بینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
اسلام آباد: آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے اثرات، ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 62 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز کے آغاز میں ہی کاروبار کا مثبت رجحان نظر آیا