ملک کی بقاءکیلئے افواج اور سول فورسز نے بے شمار قربانیاں دیں، شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزےر اطلاعات و نشرےات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ،ملک کی بقاءکیلئے افواج پاکستان اور سول فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں یہ قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلندیوں کو چھوئے گی ۔ بلاول نے جس خاندان کی بات کی وہ شریف خاندان ہے،مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کراﺅڈ کے کاروبار میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان ہمےں ہتھےلی مےں رکھ کر نہےں ملا پاکستا ن کو بنا نے کےلئے ہمار ے آباﺅ اجداد نے بڑی قربانےا ں دی جس کے بعد ہمےں ےہ ملک حاصل ہو ا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاءکیلئے افواج پاکستان اور سول فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ،ایسے پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو ،ایسے معاشرے کی تشکیل دینگے جہاں ہر کوئی معاشی ترقی کا خواب پورا کر سکے ،طاقتوروں اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے ، پاکستان تحریک انصاف نے معاشی ناہمواری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے ہےں ، ڈھائی سال کے عرصے میں ملک کو درست سمت پر گامزن کیا ہے ۔ وزےر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی حکومتوں نے اپنی چھتری تلے مافیاز کو پروان چڑھایا گےا ،کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا دامن تھامے رکھنا ہو گا ،یہ قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلندیوں کو چھوئے گی ۔