قیام امن کے لیے اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد
لاہور:آئی جی آفس لاہور میں آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور کی زیرقیادت تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام کی ملاقات،اس موقع پرایڈیشنل آئی جی اپریشن پنجاب شہزادہ سلطان،ڈی آئی جی اپریشن پنجاب وقاص نذیر،اے آئی جی اپریشن پنجاب ڈاکٹر اسد ملھی موجود تھے، سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت وحدت،اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اورقیام امن کے لیے اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے علما کرام منبرو محراب کے ذریعے تشدد سے پاک معاشرہ،احترام انسانیت کا درس دیں اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کریں،پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی اورانتہا پسندی کی کمر توڑ دی ہے، ہم اتحاد بین المسلمین اورپیغام پاکستان کو ہر گھر کی آواز بنا دیں گے،مولانا آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے پنجاب پولیس کی طرف سے جو انتظامات کیے گئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں،افواج پاکستان اور سیکورٹی ادارے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ علما کرام و مشائخ عظام اپنے تعاو ن کو یقینی بنائیں،ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان،پولیس اور قومی سلامتی کے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ میں آپ تمام علما کرام کا مشکور ہوں علما کرام پاکستان میں قیام امن کے لیے جو اپنا عظیم کردار ادا کررہے ہیں اور اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے منبرومحراب سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں اور ہم سب نے مل کر پاکستان کو لے کر آگے بڑھنا ہے، ملک دشمن طاقتوں کی ہر سازش ناکام بناکر پاکستان کومضبوط و مستحکم بنائیں گے، پنجاب پولیس عوام کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ فکر مند اور کوشاں ہے،تمام علما کرام و ذاکرین محرم الحرام اور عاشورہ محرم کے پروگرامات میں ایسی اشتعال انگیز تقاریر سے پرہیز کریں جس سے دوسرے کی دل آزاری ہو،میں مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آج کی یہ نشست محبتوں کا پیغام ثابت ہو گی،مولانا آزاد نے آئی جی پنجاب اور علما کرام کے وفد کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس کے شہدا کی بلندی و درجات اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کروائی،اس ملاقات میں جو علما کرام و مشائخ عظام اور پولیس افیسران شریک ہوئے ان کے اسما گرامی یہ ہیں مولانا پیر مسعود قاسم قاسمی،علامہ زبیر احمد ظہیر،علامہ محمد سبطین اکبر،علامہ عبدالوہاب روپڑی،مفتی مبشر احمد،پیرمحمد عثمان نوری،مولانا حافظ محمد اسد عبید،حافظ خالد حسن،حافظ کاظم رضا نقوی،قاضی عبدالغفار قادری،مولانا امجد خان،علامہ آصف اکبر قادری،مفتی فتح محمد راشدی،مفتی محمد شفیق اعوان،مولانا محمدعلی نقشبندی،سید محمد ضیا الدین گیلانی،علامہ شکیل الرحمن ناصر،پیر ولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمد نعیم بادشاہ،مولانا احسان اللہ تبسم،حاجی محمد شاہ حسین،علامہ سجاد حسین جوادی،بلال احمد میر،علامہ محمد رشید ترابی، مفتی سید عاشق حسین شاہ،خاور حسنین بھٹہ،شیخ حارث ڈار، مولانا عبیداللہ نقشبندی،صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیر آزاد،حافظ سید عبدالرازق آزاد،میاں اجمل عباس ودیگر علما کرام موجود تھے۔